Thursday, June 23, 2011

کون مجھ سے دعا کرتا ہے

ہم سے عبداللہ بن مسلمہ قعنبی نے بیان کیا انہوں نے امام مالک رضی اللہ عنہ سے انہوں نے ابن شہاب سے انہوں نے ابو سلمہ بن عبدالرحمٰن اور ابو عبداللہ اغر سے انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہ رسول اللہ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ نے فرمایا ہمارا پروردگار بلند اور برکت والا ہر رات کو جس وقت رات کا اخیر تیسرا حصہ رہ جاتا ہے پہلے آسمان پر اترتا ہے۔ ...فرماتا ہے کون مجھ سے دعا کرتا ہے میں قبول کروں، کون مجھ سے مانگتا ہے میں دوں کون مجھ سے بخشش چاہتا ہے، میں اس کو بخش دوں۔

خوشحالی کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ دعا

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جسے پسند ہو کہ اللہ تعالیٰ مشکلات اور تکالیف کے وقت اس کی دعا قبول کرے، وہ خوشحالی کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ دعا کیا کرے۔

عمل قبول ہونے کے لئے کیا شرط ہے؟؟؟

Wednesday, June 22, 2011

عذاب الہی

ب تان رنگ و بو توڑ کر ملت میں گم ہو جا


د عا


اے رب ہمارے! اگر ہم بھول جائیں یا غلطی کریں تو ہمیں نہ پکڑ اے رب ہمارے! اور ہم پر بھاری بوجھ نہ رکھ جیسا تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر رکھا تھا اے رب ہمارے! اور ہم سے وہ بوجھ نہ اٹھوا جس کی ہمیں طاقت نہیں اور ہمیں معاف کر دے اور ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر تو ہی ہمارا کارساز ہے کافروں کے مقابلہ میں تو ہماری مدد کر - سُوۡرَةُ البَقَرَة - ayat no 286

Tuesday, June 21, 2011

سب سے زیادہ اجر


وسلم نے فرمایا : ایک دینار وہ ہے جسے تم اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرتے ہو، ایک دینار وہ ہے جسے تم مسکین پر صدقہ کرتے ہو اور ایک دینار وہ ہے جسے تم اپنے اہل خانہ پر خرچ کرتے ہو ان میں سب سے زیادہ اجر اس دینار پر ملے گا جسے تم اپنے اہل خانہ پر خرچ کرتے ہو۔

الحديث رقم 88 : أخرجه مسلم في الصحيح، کتاب : الزکاة، باب : فضل النفقة علي العيال والمملوک وإثم من ضيعهم أو حبس نفقتهم عنهم، 2 / 692 

Saturday, June 18, 2011

الله کیسے خوش ہوتا ہے اور کیسے ناراض ....

جو لوگ ایمان لائے پھر کافر ہوگئے



إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا ثُمَّ كَفَرُوا ثُمَّ آمَنُوا ثُمَّ كَفَرُوا ثُمَّ ازْدَادُوا كُفْرًا لَّمْ يَكُنِ اللَّهُ لِيَغْفِرَ لَهُمْ وَلَا لِيَهْدِيَهُمْ سَبِيلًo
جو لوگ ایمان لائے پھر کافر ہوگئے پھر ایمان لائے پھر کافر ہوگئے پھر کفر میں بڑھتے گئے ان کو خدا نہ تو بخشے گا اور نہ سیدھا رستہ دکھائے گا(سورة النساء-١٣٧)

اللہ کی مدد کب آتی ہے ؟

ان تازہ خداؤں میں بڑا سب سے وطن ہے ...


درود پاک



Friday, June 17, 2011

دین کی سمجھ

سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: اللہ جس کے ساتھ بھلائی کرنا چاہتا ہے اس کو دین کی سمجھ عنایت فرما دیتا ہے اور (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ) میں تو صرف تقسیم کرنے والا ہوں اور دیتا تو اللہ ہی ہے اور یاد رکھو کہ یہ امت ہمیشہ اللہ کے حکم (دین) پر قائم رہے گی تو جو شخص ان کا مخالف ہو گا ان کو نقصان نہ پہنچا سکے گا یہاں تک کہ قیامت آ جائے۔
مختصر صحیح بخاری
حدیث نمبر : 64