Showing posts with label Hadith. Show all posts
Showing posts with label Hadith. Show all posts
Wednesday, February 19, 2014
Sunday, July 17, 2011
ذخیرہ آخرت - حدیث نبوی
حضرت ابو ہریرہ رضی الله عنہ نے بیان کیا، رسول الله نے فرمایا - بندہ کہتا ہے میرا مال ہے میرا مال ہے جب کہ اسے اس کے مال میں سے تین ہی قسم کا فائدہ ہے - وہ مال جسے کھا کر ختم کر دیا یا جسے پہن کر پرانا کر دیا یا دوسرے کو عطا کر کے ذخیرہ آ خرت کر لیا - اسس ک سوا تو وو سب کچھ دوسرے وارثوں کے لئے چھوڑ جائے گا
Labels:
Hadith
Saturday, July 16, 2011
Thursday, June 23, 2011
کون مجھ سے دعا کرتا ہے
ہم سے عبداللہ بن مسلمہ قعنبی نے بیان کیا انہوں نے امام مالک رضی اللہ عنہ سے انہوں نے ابن شہاب سے انہوں نے ابو سلمہ بن عبدالرحمٰن اور ابو عبداللہ اغر سے انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہ رسول اللہ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ نے فرمایا ہمارا پروردگار بلند اور برکت والا ہر رات کو جس وقت رات کا اخیر تیسرا حصہ رہ جاتا ہے پہلے آسمان پر اترتا ہے۔ ...فرماتا ہے کون مجھ سے دعا کرتا ہے میں قبول کروں، کون مجھ سے مانگتا ہے میں دوں کون مجھ سے بخشش چاہتا ہے، میں اس کو بخش دوں۔
Labels:
Hadith
خوشحالی کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ دعا
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جسے پسند ہو کہ اللہ تعالیٰ مشکلات اور تکالیف کے وقت اس کی دعا قبول کرے، وہ خوشحالی کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ دعا کیا کرے۔
Labels:
Hadith
Tuesday, June 21, 2011
سب سے زیادہ اجر
وسلم نے فرمایا : ایک دینار وہ ہے جسے تم اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرتے ہو، ایک دینار وہ ہے جسے تم مسکین پر صدقہ کرتے ہو اور ایک دینار وہ ہے جسے تم اپنے اہل خانہ پر خرچ کرتے ہو ان میں سب سے زیادہ اجر اس دینار پر ملے گا جسے تم اپنے اہل خانہ پر خرچ کرتے ہو۔
Labels:
Hadith
Friday, June 17, 2011
دین کی سمجھ
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: اللہ جس کے ساتھ بھلائی کرنا چاہتا ہے اس کو دین کی سمجھ عنایت فرما دیتا ہے اور (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ) میں تو صرف تقسیم کرنے والا ہوں اور دیتا تو اللہ ہی ہے اور یاد رکھو کہ یہ امت ہمیشہ اللہ کے حکم (دین) پر قائم رہے گی تو جو شخص ان کا مخالف ہو گا ان کو نقصان نہ پہنچا سکے گا یہاں تک کہ قیامت آ جائے۔
مختصر صحیح بخاری
حدیث نمبر : 64
Labels:
Hadith
Subscribe to:
Posts (Atom)


